بارشی پانی کے بلا تاخیر اخراج اور سڑکوں کے کناروں کی روزانہ صفائی کیلئے واسا اور پی ایچ اے کے ساتھ مل کر مشترکہ حکمت عملی بھی مرتب کی جائے، کاشف رضا اعوان

جمعرات 20 جون 2019 18:26

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) : چیف ایگزیکٹیو آفیسر فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کاشف رضا اعوان کی ہدایت پر مون سون سیزن کے آغاز سے قبل ہی سڑکوں کے اطراف ڈرین ہولز کی صفائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔آپریشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے متعلقہ اسسٹنٹ منیجرز کو عملدرآمد کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔برساتی نالوں کی صفائی کیلئے سینٹری ورکرز کو ضروری آلات کی فراہمی بھی شروع کر دی گئی ہے تا کہ ڈرین ہولز کی صفائی کے کاموں میں ورکر کو دشواری کا سامنا نہ ہو اور بارشوں کے دوران نالے اوورفلوہونے کا خطرہ باقی نہ رہے۔

چیف ایگزیکٹیو آفیسر فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کاشف رضا اعوان نے ایک اجلاس میں آپریشنز حکام کو صفائی کے جامع اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ برساتی نالے اور سمارٹ ڈرینز نکاسی آب کیلئے نہایت اہمیت کی حامل ہیں، بارشی پانی کے بلا تاخیر اخراج اور سڑکوں کے کناروں کی روزانہ صفائی کیلئے واسا اور پی ایچ اے کے ساتھ مل کر مشترکہ حکمت عملی بھی مرتب کی جائے تا کہ گرین ویسٹ اور نالوں سے نکالی گئی سلٹ ایف ڈبلیو ایم سی کے صفائی آپریشن پر اثر انداز نہ ہو سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن کی ٹیمیں اپنی ذمہ داریوں سے پوری طرح آگاہ رہیں۔ یونیفارم میں ملبوس روڈ ونگ کا عملہ دوران ڈیوٹی متحرک رہے۔ ورکر کی حاضری سے متعلق غفلت کو بالکل برداشت نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں