اینٹی کرپشن ٹیم کی کارروائی ، رشوت لینے پر سب انسپکٹر میاں ارشد کے خلاف مقدمہ درج

پیر 24 جون 2019 19:59

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) : ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سجاد احمدخان کی ہدایت پر اینٹی کرپشن ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے رشوت لینے پر تھانہ سمن آباد کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر میاں ارشد کے خلاف مقدمہ درج کرادیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو مظفر کالونی کے رہائشی محمد وارث نے درخواست گزاری تھی کہ اے ایس آئی کے پاس مقدمہ نمبر 611/18 کی تفتیش تھی جس نے ملزمان کو گنہگار کرانے کے لئے 21 ہزار روپے رشوت وصول کی لیکن ضمنی میں ملزمان کو بے گناہ تحریر کیا اور وقوعہ کو مشکوک قرار دے کر سائل کا مقدمہ خراب کر دیا ۔

ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر چنیوٹ محمد یونس کو انکوائری کی ہدایت کی جنہوں نے رپورٹ میں اے ایس آئی کو گنہگار تحریر کیاجس کے خلاف مقدمہ درج اورمزید تفتیش اسسٹنٹ ڈائریکٹر تفتیش ملک محمد طارق کے سپرد کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں