ڈویژنل کمشنر فیصل آباد نے ہدایت کی ہے کہ شہر کو صاف ستھرا اور خوبصورت رکھنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا ئے جا ئیں

منگل 25 جون 2019 14:35

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) :ڈویژنل کمشنر فیصل آباد محمود جاوید بھٹی نے ہدایت کی ہے کہ شہر کو صاف ستھرا اور خوبصورت رکھنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا ئے جا ئیں اور اس ضمن میں تیزرفتار سروس ڈلیوری کو یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں تمام متعلقہ افسران موجود تھے انہوںنے کہا کہ شہر کو کوڑا کرکٹ سے پاک اور سرسبز وشادابی برقرار رکھنے میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور پی ایچ اے کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے لہٰذ ا دونوں ادارے مربوط حکمت عملی کے تحت کام کرتے ہوئے بہترین خدمات انجام دیں۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کی طرف سے شاہرات،گلی محلوں سے کوڑا کرکٹ اٹھانے کی شکایات کا فوری ازالہ ہونا چاہیے جبکہ شہر میں معمول کی صفائی کا آپریشن بھی بلا تعطل جاری رکھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے آن لائن کمپلینٹ سسٹم کو بھی باقاعدگی سے چیک کرنے کی تاکید کی اورکہا کہ موصولہ شکایات بلاتاخیر حل ہونی چاہیں۔ڈویژنل کمشنر نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو درپیش بعض مسائل کے حل کے سلسلہ میں تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ریونیو جنریشن کیلئے مئو ثر اورجامع پلان تشکیل دیا جائے۔

انہوں نے پی ایچ اے سے کہا کہ شہر کے پارکس اور گرین بیلٹس کو مزید جاذب نظر بنانے کیلئے اقدامات کے ساتھ ساتھ پسماندہ آبادیوں میں پارکس کی ترقی کیلئے ترجیحی اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ مختلف پارکس وگرین بیلٹس کی تزئین وترقی میں کمیونٹی کی شراکت حاصل کریں اس سلسلے میں پلازوں،کاروباری اداروں کے مالکان وصنعتکاروں کو متحرک کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں