کسانوں میں کھادوں کے متوازن استعمال کا شعور اجاگر کر کے پیداوار میں اضافہ ممکن ہے ، مینجر ایف ایف سی

منگل 25 جون 2019 20:15

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) :فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے زیراہتمام چنیوٹ میں مکئی کی فصل پر فیلڈڈے کا اہتمام کیا گیا۔ڈپٹی مینجر ایف ایف سی لیاقت علی واہلہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھادوں کے غیر متوازن استعمال سے فصلوں کی پیداوار جمود کاشکار ہے۔ایف ایف سی اس ضمن میں کاشتکاروںکو بلامعاوضہ زمینوں کے مفت تجزے کی سہولت فراہم کررہی ہے تاکہ کاشتکاروں میں کھادوں کے متوازن استعمال کے بارے میں شعور اجاگر کیا جائے۔

انہوں نے بتایا کہ ایف ایف سی سب سے بڑی کھاد کمپنی ہونے کے ناطے ایک کثیر سرمایہ کاشتکاروں کی زرعی تربیت میں خرچ کررہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس سال یوریا اور ڈی اے پی کی کھادیں ملک میں وافر مقدارمیں موجود ہیں انکی کمی کا کوئی امکان نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ڈی اے پی کھاد کے استعمال کو ملک میں بڑھانے کی ضرورت ہے کیونکہ اس کے استعمال سے جڑوں کی نشوونما ہوتی ہے اور فصلوں کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہوتا ہے۔

سینئر ایگزیکٹو ایف ایف سی عمران خالق نے کہا کہ مکئی کی اچھی پیداوار کے لئے دو بوری ڈی اے پی،ایک تا دو بوری پوٹاش اور 3تا 4بوری یوریا کھاد کی ضرورت ہوتی ہے ڈی اے پی کھاد سے جڑیں مضبوط اورچھلی کے وزن میں اضافہ ہوتا ہے جبکہ پوٹاش کی کھاد فصل کی قوت مدافعت اور دانوں کے وزن میں اضافہ ہوتا ہے۔اسی طرح بوران کی کھاد3کلوگرام فی ایکٹر استعمال کرنے سے مکئی کی چھلی پردانوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے ۔زنگ سلفیٹ کی کھاد استعمال کرنے سے مکئی کے پتے سرسبز رہتے ہیں اور بڑھوتری ٹھیک ہوتی ہے۔پروگرام کے آخر میں کاشتکاروں نے مکئی کے نمائشی پلاٹ کا معائنہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں