پولیس نے مطلوب ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو چار ساتھیوں کو سمیت گرفتار کرلیا

جمعرات 11 جولائی 2019 23:55

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2019ء) تھانہ نشاط آباد پولیس نے مطلوب ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو چارساتھیوں کو سمیت گرفتار کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ نشاط آباد پولیس نے پانچ رکنی ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرکے مال مسروقہ برآمد کر لیا ۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کیمطابق ڈکیتی گینگ کے سرغنہ عمر حیات ولد محمد شفیع کو دیگر ساتھیوں غلام علی ولد محمد بوٹا ، محمد فیاض ولد محمد افضل ، امانت عرف کالو ولد نامعلوم اوراعجاز عرف ماما کو گرفتار کرکے 4عدد پسٹل تیس بور ،تین موٹر سائیکلیں، یو پی ایس ، ایل سی ڈی اور دو لاکھ روپے نقدی برآمد کرلی گئی ۔

پولیس حکا م نے بتایاکہ ملزمان تھانہ سمن آباد ، ملت ٹائون ، نشاط آباد اور مدینہ ٹائون میں ڈکیتی اور ارہزنی کی وارداتوں میں مطلوب تھے۔پولیس حکام نے بتایاکہ ملزمان نے دو ران تفتیش 15وارداتوں کا اعتراف کیا۔ملزمان کے خلاف تفتیش کی بنیاد پر ضابطہ کی کارروائی جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں