فیصل آباد،دو اوباش نوجوانوں نے 8سالہ گونگی بہری بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی

پیر 15 جولائی 2019 21:48

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2019ء) دو اوباش نوجوانوں نے 8سالہ گونگی بہری بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی آن لائن کے مطابق یونین کونسل 168 سدھار کے علاقہ میںبسمہ نامی بچی شام کے وقت دوکان سے دودھ لینے جا رہی تھی شکیل احمد ولد مجید قوم فقیراور محمد خالد ولد بشیر احمد قوم رحمانی بچی بسمہ کو بازو سے پکڑ کر اپنے کمرے میں لے گیا اور جنسی تشدد کا نشانہ بنایا زخمی حالت میں بچی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جیسے ہی بچی کے والدین نے ایس ایچ او تھانہ ٹھیکریوالہ مہر یوسف سپرا کو بتایا تو انہوں نے فورا کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

مہرا یوسف سپرا کا کہنا تھا کہ بچوں کے ساتھ درندگی میں ملوث ملزمان کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں درندگی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کوترجیحی بنیادوں پریقینی بنانا میرا فرض ہے تاکہ ملزمان کو سخت سے سخت سزا دلوانے میں کوئی کسر باقی نہ رہے ۔ ٰ

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں