انسداد دہشت گردی کورٹ فیصل آباد کے جج کو تبدیل کردیا گیا

پیر 15 جولائی 2019 21:48

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2019ء) انسداد دہشت گردی کورٹ فیصل آباد کے جج کو تبدیل کردیا گیا ہے ، جج انسداد دہشت گردی کورٹ فیصل آباد خلیل احمد ناز کا ڈیپوٹیشن کا دورانیہ ختم ہونے پر ان کی خدمات عدلیہ کو واپس کردی گئی ہیں ، انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مزید تقرری کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کریں جبکہ ان کی جگہ شہزاد حسین کوجج انسداد دہشت گردی کورٹ فیصل آباد تعینات کیا گیا ہے ،جج انسداد دہشت گردی کورٹ فیصل آباد خلیل احمد ناز نے جڑانوالہ میں جج کو کرسی مارنے پر وکیل کو سزا دی تھی ، چیف جسٹس ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد تقرر وتبادلوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

شہزاد حسین کوجج انسداد دہشت گردی کورٹ فیصل آباد پندرہ جولائی کے بعد چارج لیں گے ٰ

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں