ڈسٹرکٹ جیل میں قانون کی عملداری اور میرٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے،ایڈیشنل سیشن جج

بدھ 17 جولائی 2019 17:28

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2019ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمود ہارون خان نے ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا۔سپرنٹنڈنٹ جیل علی اکبر گجر،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ غلام سرور لنگڑیال،میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد ارشد ودیگرجیل افسران بھی موجود تھے ۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے جیل ہسپتال،نوعمروخواتین وارڈ،کچن اسیران اوردیگربیرکس کا تفصیلی دورہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے قیدی مریضوں کے علاج معالجہ کے بارے میں دریافت کیا اور انہیں علاج کی معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کی تاکید کی۔انہوں نے کچن کا دورہ کرکے کھانے کے معیار اور قیدیوں سے ملاقات کرکے مسائل دریافت کئے اور جیل انتظامیہ سے کہا کہ قانون کی عملداری اورمیرٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔انہوں نے جیل میں صفائی و سیکورٹی کے انتظامات بھی چیک کئے اور انہیں ہمہ وقت جامع بنانے کی ہدایت کی۔سپرنٹنڈنٹ جیل نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو جیل کے انتظامی وحفاظتی امور سے آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں