فیصل آباد:بھانجی کا برقع ماموں کی موت کا پروانہ بن گیا

بدھ جولائی 22:03

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2019ء) بھانجی کا برقع ماموں کی موت کا پروانہ بن گیا‘ بتایا گیا ہے کہ مکوآنہ چشت نگر کے قریب واقع بستی اشرف شاہ کے رہائشی 50 سالہ نسیم ولد خوشی محمد جڑانوالہ میں ہسپتال سے اپنے مریض کی عیادت کرنے کے بعد واپس گھر موٹرسائیکل پر سوار ہو کر اپنے بھانجے 21 سالہ بلال اور 15 سالہ بھانجی مہک کے ہمراہ آ رہا تھا کہ جڑانوالہ روڈ اڈا محمد والا میں موٹرسائیکل پر بیٹھی بھانجی کا برقع اچانک ویل میں آ گیا جس کے نتیجہ میں نسیم موٹرسائیکل سے گر کر شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لئے الائیڈ ہسپتال داخل کرایا گیا جہاں زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد جانبر نہ ہو سکا‘ زخمی ہونے والے بلال اور اس کی بہن مہک کو معمولی چوٹیں آنے پر ابتدائی طبی امداد میں فراہم کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments