فیصل آباد:شہری کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرتے ہوئے ہراساں کرنے کا الزام

بھاری رقم ہتھیانے پر اینٹی کرپشن نے چوکی طارق آباد کے سب انسپکٹر سمیت 5 اہلکاروں کے خلاف انکوائری شروع کر دی

بدھ 17 جولائی 2019 22:03

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2019ء) شہری کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرتے ہوئے ہراساں کرکے بھاری رقم ہتھیانے کے الزام میں اینٹی کرپشن نے چوکی طارق آباد کے سب انسپکٹر سمیت 5 اہلکاروں کے خلاف انکوائری شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق جیلانی پورہ گلی نمبر 2 کے رہائشی عرفان جاوید نے ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو دی جانے والی درخواست میں بتایا کہ 14 جولائی کو اپنے دفتر گارمنٹس میں موجود تھا کہ کانسٹیبل زبیر، محمد اسحاق اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ دفتر داخل ہوئے اور وہاں پر موجود اس کے دیگر دوستوں کو یرغمال بنا لیا اور کہا کہ وہ کرکٹ میچ پر جوا کرواتے ہیں اور ان کو زبردستی پکڑ کر چوکی طارق آباد لے گئے اور ایک کمرہ میں بند کرکے حراساں اور بلیک میل کرنا شروع کر دیا اور ڈرا دھمکا کر ایک لاکھ 40 ہزار روپے لے لئے چوکی محرر ہاشم اور عدنان نے کہا کہ اس رقم کا کسی سے ذکر نہ کرنا ورنہ ان کے خلاف سنگین مقدمات درج کروا دیگا رقم لینے کے باوجود ان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مبینہ طور پر جھوٹا مقدمہ درج کردیا جبکہ علاقہ مجسٹریٹ تھانہ پیپلز کالونی نے تمام ملزمان کو ڈسچارج کردیا اور ایف آئی آر میں درج 31 ہزار 170 روپے واپس کرا دیئے لیکن بقیہ رقم ایک لاکھ 8 ہزار 830 روپے رقم واپس کرنے سے انکار کر دیا۔

(جاری ہے)

جس پر اینٹی کرپشن پولیس نے چوکی طارق آباد کے سب انسپکٹر آصف نواب، محرر ہاشم، عدنان اور کانسٹیبل زبیر اور اسحاق کے خلاف تحقیقات شروع کر دیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں