فیصل آباد‘2 موٹر سائیکلوں کے تصادم میں محنت کش جاں بحق

بدھ 17 جولائی 2019 22:12

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2019ء) دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں محنت کش جاں بحق ہوگیا ، ریسکیو 1122کی امدادی ٹیم نے موت کی تصدیق کرتے ہوئے اسکی نعش ورثاء کے حوالے کردی ، جسے آہوں سسکیوں سے سپرد خاک کردیا گیا ، بتایا گیا ہے کہ ڈی ٹائپ کالونی کا رہائشی پچاس سالہ عبدالغفور ولد بابو اپنے موٹر سائیکل پر سوار ہوکر جارہا تھا کہ سمندری روڈ پر رفحان مل گودام کے قریب دوسرے موٹر سائیکل سے تصادم ہو گیا جسکے نتیجہ میں نوجوان موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا ، نوجوان کی نا گہانی موت پر گھر میں کہرام برپا ، آہوں سسکیوں سے سپرد خاک کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں