سمندری میں دو گروپوں میں تصادم ، فائرنگ کے نتیجہ میں دو افراد ہلاک

جمعہ 19 جولائی 2019 20:33

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2019ء) سمندری میں دو گروپوں میں تصادم ، فائرنگ کے نتیجہ میں دو افراد ہلاک جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق سمندری کے علاقہ 466گ ب میں زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم کے دوران فائرنگ کے نتیجہ میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا ۔تھانہ سٹی سمندری پولیس حکام کے مطابق زمین کے تنازعہ پر دوگروپوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں دو افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ ایک زخمی شدید زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

زخمی کو ریسکیو1122کی ٹیم نے فوری طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال سمندری منتقل کردیا ۔پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کا نشانہ بننے والوں میں 65سالہ ابراہیم ولد محمد دین اور 30سالہ وحید ولد صادق شامل ہیں جو کہ موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 45سالہ غلام دستگیر ولد اللهدتہ شدید زخمی ہوا ہے ۔پولیس حکام کے مطابق مقتول کا بھائی اور اسکے بچوں کے ساتھ زمین کا تنازعہ تھا جس بنا پر وقوعہ پیش آیا۔پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔لاشوں کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں