ریسکیو 1122فیصل آباد کی جانب سے بھٹہ مزدوروں کیلئے ایک روزہ فرسٹ ایڈتربیتی ورکشا پ کا انعقاد

جمعہ 19 جولائی 2019 20:33

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2019ء) ریسکیو 1122فیصل آباد کی جانب سے بھٹہ مزدوروں کیلئے ایک روزہ ورکشا پ کا انعقاد ، فرسٹ ایڈ کی تربیت دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق ریسکیو1122 کے زیر اہتمام اور بروک ہسپتال کے باہمی تعاون سے چک 06 ج ب فیصل آباد بھٹہ مزدوروں کیلئے ایک روزہ فرسٹ ایڈ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ورکشاپ میں قریبی بھٹو ں سے آئے مزدورں نے فرسٹ ایڈ کی تربیت حاصل کی۔ریسکیو1122 کے سیفٹی آفیسر نے مزدوروں کو کسی بھی قسم کے حادثے کی صورت میں فوری طبی امداد حاصل اور فراہم کرنے کے طریقوں کے بارے میں آگاہی دی۔ریسکیو سیفٹی آفیسر طارق صدیق اور ریسکیو انسٹرکٹرز مزمل، فراز اور احمد کی جانب سے بھٹہ مزدوروں کو آگ لگنے، حادثے، ہارٹ اٹیک، سانس رک جانا اور دیگر مختلف اقسام سے زخمی ہونے والے افراد کو بروقت طبی امداد کی عملی مشق کرکے بھی دکھائی گئی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں