ڈاکٹر محمود اختر نے بطور ڈائریکٹر لائیو سٹاک فیصل آباد ڈویژن عہدے کا چارج سنبھال لیا

جمعہ 19 جولائی 2019 20:33

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2019ء) ڈاکٹر محمود اختر نے بطور ڈائریکٹر لائیو سٹاک فیصل آباد ڈویژن اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیاہے۔چارج سنبھالنے کے بعد انہوں نے اپنے آفس میں چاروں اضلاع کے ایڈیشنل ڈائریکٹرز سے میٹنگ کی اور حکومتی ترجیحات سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ممکنہ سیلاب سے متاثر ہونے والے علاقوں میں ویکسینیشن مہم پر عملدرآمد کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ سو فیصد اہداف کا حصول یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے مویشی پال حضرات سے گہرا رابطہ رکھنے اور انہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ریلیف کیمپس میں ضروری ادویات اور ونڈے کی دستیابی کو یقینی بنانے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ محکمانہ فرائض کی ادائیگی میں لاپرواہی برداشت نہیں کی جائیگی۔انہوں نے واضح کیا کہ کارکردگی کی تسلسل سے مانیٹرنگ ہوگی اور مطلوبہ ٹارگٹس حاصل نہ ہونے پر متعلقہ افسران جوابدہ ہونگے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں