انسپکٹر جنرل جیلخانہ جات 20 جولائی کو سنٹرل جیل میں سٹاف میس،کامن روم،لانڈری اور حجام شاپ کا افتتاح کریں گے

جمعہ 19 جولائی 2019 20:33

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2019ء) انسپکٹر جنرل جیلخانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ ہفتہ 20 جولائی کوشام چار بجے سنٹرل جیل میں سٹاف میس،کامن روم،لانڈری اور حجام شاپ کا افتتاح کریں گے۔

(جاری ہے)

سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل نورالحسن بگھیلہ کے مطابق ڈی آئی جی جیلخانہ جات سعید اللہ گوندل کے علاوہ دیگر جیل افسران بھی اس موقع پر موجود ہونگے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں