فیصل آباد ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام دو روز ہ کبڈی کوچنگ اینڈ ریفرنگ کورس شروع ہوگیا

ہفتہ 20 جولائی 2019 21:23

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2019ء) ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام دو روز ہ کبڈی کوچنگ اینڈ ریفرنگ کورس شروع ہوگیا ۔کورس کا انعقاد نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی میں کیا جارہا ہے جس میں ڈویژن بھر سے 54 امیدوار حصہ لے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

کورس کے افتتاحی روز پروفیسر رفیق واہلہ ، ڈویژنل سپورٹس آفیسر طارق نذیر ، پروفیسر میڈم نورین ، پروفیسر عمران گل ، پروفیسر غلام محمد چٹھہ ، پروفیسر عاشق رسول ، پروفیسر عمران گل ، مزمل حسین ،عبدالحکیم اور ڈائریکٹر کورس نے شرکاء کو کوچنگ اور یفرنگ کے امور پر آگاہی دی ۔

کورس کے اختتام پر شرکاء کا تحریری ٹیسٹ لیا جائیگا جس کی بنا پر کورس کے کامیاب کا امیدواروں کا اعلان کیا جائے گا ۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پی ٹی آئی رہنما اور ایم این اے فیض اللهکموکا ہونگے جو کہ کورس میں کامیاب ہونیوالے امیدواروں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں