فیصل آباد‘بچہ نہر میں ڈوب کر جاں بحق

پیر 22 جولائی 2019 20:45

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2019ء) ماں کے قریب کھیلتا ہوا بچہ نہر میں ڈوب کر جاں بحق، تفصیلات کے مطابق 488 گ ب کے رہائشی احمد بخش کی اہلیہ اپنے دو سالہ بیٹے عاصم کے ہمراہ قریبی نہر گوگیرہ برانچ پر کپڑے دھونے کے لئے گئی جہاں اس کے قریب کھیلتے ہوئے اس کا کمسن بیٹا عاصم نہر میں ڈوب گیا جسے ڈوبتا ہوا دیکھ کر ماں نے چیخ و پکار کی لیکن قریبی ڈھاڑی پر موجود لوگوں کے آگے سے پہلے ہی کمسن بچہ موت کی آغوش میں پہنچ چکا تھا۔ بچے کی ناگہانی موت پر گھر میں کہرام برپا ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں