فیصل آباد: نوسربازوں نے نشہ آور اشیاء کھلا کر 60 سالہ شخص کو لوٹ لیا

پیر 22 جولائی 2019 20:45

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2019ء) نوسربازوں نے نشہ آور اشیاء کھلا کر 60 سالہ شخص کو لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق گلبرگ کے رہائشی 60 سالہ شہزاد ولد ناصر کو جی ٹی ایس میں نوسرباز گروہ نے اپنی باتوں میں بہلا پھسلا کر نشہ آور اشیاء کھلا دی اور اس کی جیبوں کا صفایا کر دیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 کی ٹیم نے اسے نیم بے ہوشی کے عالم میں سڑک سے اٹھا کر سول ہسپتال داخل کرایا جہاں ڈاکٹرز اس کی جان بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں