کوئلے کے ملک میں وسیع ذخائر ہونے کے باوجود مافیا نے قیمتیں آسمان تک پہنچا دیں

ٹ*ضلعی صدر انجمن مالکان بھٹہ خشت ایسوسی ایشن چوہدری عبدالرزاق باجوہ

پیر 22 جولائی 2019 21:01

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2019ء) ضلعی صدر انجمن مالکان بھٹہ خشت ایسوسی ایشن چوہدری عبدالرزاق باجوہ نے کہا ہے کہ کوئلہ ہ قدرتی دھات ہے اور پاکستان میں اس کے وسیع ذخائر بھی موجود ہیں اس کے باوجود بھی کوئلہ مافیا نے اس کی قیمتیں آسمان تک پہنچا دی ہیں جس کی وجہ سے ان کے پاس بھٹے بند کرنے کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے ۔

بھٹہ مالکان انکم ٹیکس، ضلع ٹیکس،سیلز ٹیکس،سوشل سیکورٹی،ای او بی آئی،پراپرٹی ٹیکس سمیت مختلف قسموں کے ٹیکسز حکومتی خزانوں میں جمع کرواتے ہیں اس کے باوجود بھی حکومت کی طرف سے ان کے کاروبار کو کوئی تحفظ حاصل نہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی دفتر جھنگ روڈ ڈیرہ چوہدری علی اصغر بھولا گجر پر مالکان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

شیخ عامر فیاض،میاں اکرم، میاں زین العابدین،مجاہد اعوان،حاجی منیر،رانا رئوف،رانا جمیل،رانا افضال،ذیشان اسلام اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔چوہدری عبدالرزاق باجوہ نے کہا کہ کوئلہ کی قیمتیں کم کرنے کے لئے حکومت سے بار بار مطالبہ کر چکے ہیں مگر ان کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ۔لیکن اگر انہوں نے ضلع بھر کے 1100سے زائد بھٹے بند کر دیئے تو اس سے وابستہ دیگر انڈسٹری بھی بند ہو جائے گی جس سے لاکھوں مزدور بے روز گار ہو کر سڑکوں پر نکل آئیں گے ۔اس پہلے کہ وقت ان کے ہاتھ سے نکل جائے حکومت بھٹوں کو کوئلہ رعائتی نرخوں پر فراہم کرے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں