فیصل آباد: گھریلو حالات سے تنگ چار افراد کی زہریلی گولیاں نگل کر موت گلے لگانے کی کوشش ناکام ، ہسپتال میں طبی امداد کی فراہمی جاری

منگل 23 جولائی 2019 23:19

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2019ء) گھریلو حالات سے تنگ چار افراد کی زہریلی گولیاں نگل کر موت گلے لگانے کی کوشش ناکام ، ہسپتال میں طبی امداد کی فراہمی جاری ،آن لائن کے مطابق214ر ب کی رہائشی بیس سالہ صباء دختر ذوالفقار نے گھر میں معمولی جھگڑے پر چوہے مار گولیاں نگل لیں جسے حالت غیر میں مبتلا ہونے پر سول ہسپتال داخل کرایا گیا ، علاوہ ازیں اسلام نگر کے رہائشی ستائیس سالہ محمد راشد ولد محمد ارشد نے بھی گھریلو پریشانی سے تنگ آکر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگلیں ، سول ہسپتال میں اس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ، 461گ ب کی رہائشی بیس سالہ نجمہ بی بی زوجہ شہادت زہریلی گولیاں نگلنے سے سول ہسپتال داخل ، 214ر ب کی رہائشی تیس سالہ جاوید ولد غلام نبی نے بھی گھر میں ناچاقی پر زہریلی گولیاں نگلیں ، متاثرہ افراد کو سول ہسپتال میں طبی امداد کی فراہمی جاری ہے ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں