مسئلہ کشمیر پر پچاس سال بعد سلامتی کونسل کا اجلاس پاکستان کے لئے ایک بریک تھرو ہے‘ شہزاد یونس شیخ

ہفتہ 17 اگست 2019 18:55

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2019ء) صوبائی ڈپٹی سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف پنجاب شہزاد یونس شیخ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر پچاس سال بعد سلامتی کونسل کا اجلاس پاکستان کے لئے ایک بریک تھرو ہے ۔ اجلاس کا انعقاد روکنے کی بھارتی کوششوں کی ناکامی سے ہندوستان کی جارحیت بے نقاب ہوئی ہے ۔ سلامتی کونسل کے اجلاس میں بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی قانونی حیثیت کو تبدیل کرنے کی کوشش اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہے اس کامیابی کا تمام تر کریڈیٹ وزیراعظم عمران خان اور ان کی سفارتی کوششوں کو جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے عالمی سطح پر تمام تر کوششیں اور وسائل بروئے کار لائے گی ۔انہوں نے مزیدکہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے خطاب کونہ صرف پاکستانی قوم بلکہ مظلوم کشمیری عوام کی امنگوں کے عین مطابق قراردیتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعظم پاکستان نے اپنی تقریر میں نہ صرف مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے بے بس کشمیریوں کے حقوق کی ترجمانی کی بلکہ انسانی حقوق کے علمبردار تنظیموں کا ضمیرجگانے میں بھی کرداراداکیاہے‘اب وقت دورنہیں ہے کہ جب مقبوضہ وادی میں آزادی کاسورج طلوع ہوگا‘

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں