فیصل آباد پولیس کا گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون،2مجرمان اشتہاریوںکو گرفتار

پیر 19 اگست 2019 19:41

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2019ء) سی پی اوفیصل آباداظہر اکرم کی ہدایت پر فیصل آبادپولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھر پور کاروائی جاری رکھتے ہوئے گزشتہ چوبیس گھنٹوںکے دوران مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے جاری مہم اور منشیات فروشی کی روک تھام کے لیے جاری کریک ڈاؤن کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب02مجرمان اشتہاریوںکو گرفتارکیا۔

ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے فیصل آباد پولیس نی03عدد پسٹل ،01عدد ریوالور اور 02عددبندوق قبضہ میں لے کر مقدمات کا اندراج کیا ۔منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کو جاری رکھتے ہوئی500 گرام چرس اور27لیٹر شراب برآمد کی گئی۔تفصیلات کے مطابقتھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے محتلف جگہوں پر چھاپہ مار کر ملزم محمد رضوان کوگرفتارکیاجس کے قبضہ سی15لیٹر شراب برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر75619بجرم3/4PHOتھانہ فیکٹری ایریا اورتھانہ ڈی ٹائپ کالونی پولیس نے محتلف جگہوں پر چھاپہ مار کر ملزم غلام نصیر کوگرفتارکیاجس کے قبضہ سی10لیٹر شراب برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر569/19بجرم3/4PHOتھانہ ڈی ٹائپ کالونی میں درج رجسٹر کرلیا۔

(جاری ہے)

سی پی اوفیصل آباد نے ہدایت کی ہے کہ تفتیش کو میرٹ پر کرتے ہوئے چالان جلد ازجلد عدالت میںبھجوائے جائیں اور پولیس کو جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی جاری رکھنے کی ہدایت کی تاکہ فیصل آبا د کو کرائم فری سٹی بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں