موجودہ بارشوں کے پیش نظر ڈینگی سرویلنس کے عمل کو مزید بہتر بنایا جائے ، قیصر عباس رند

پیر 19 اگست 2019 20:42

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز قیصر عباس رند کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ کوارڈنینٹر وبائی امراض ڈاکٹر بلال احمد نے انسداد ڈینگی کے سلسلے میں سرویلنس سرگرمیوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔ محکمہ صحت ‘ تعلیم ‘ سوشل ویلفیئر ‘ لیبر ‘ واسا ‘ پی ایچ اے‘ میونسپل کمیٹیز ‘ ایف ڈی اے اور دیگر محکموں و اداروں کے افسران بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

صدر اجلاس نے ان ڈور اور آئوٹ ڈور سرویلنس کے نتائج کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں انسداد ڈینگی کے سلسلے میں کارروائیوں میں نرمی نہیں آنی چاہئے کیونکہ موجودہ بارشوں کے موسم میں ڈینگی افزائش ممکن ہو سکتی ہے لہذا تمام محکمے ذمہ داری سے سرویلنس جاری رکھیں ۔ انہوںنے تحصیل سطح پر ایمرجنسی رسپانس کمیٹیز کے اجلاسز باقاعدگی سے منعقد کرکے انسدادی کارروائیوں کو مزید تیز کرنے کی تاکید کی ۔ انہوں نے کہا کہ تمام محکمے اپنی کارکردگی سے آگاہ رکھیں اس ضمن میں غفلت کی کوئی گنجائش نہیں ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں