وطن عزیز کو سرسبز وشاداب بنانے کیلئے ٹن بلین ٹری پروگرام انقلابی اقدام ہے ، عائشہ انجم

پیر 19 اگست 2019 20:54

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) حکومت پنجاب کی ہدایات پر پلانٹ فار پاکستان مہم کے سلسلے میں میڈیکل سوشل آفیسر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال عائشہ انجم نے ہسپتال کے احاطہ میں پودا لگایا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ٹن بلین ٹری سونامی پروگرام وطن عزیز کو سرسبز وشاداب بنانے کے لئے انقلابی پروگرام ہے جس میں دیگر محکموں و اداروں کی طرح شریک ہیں اور اس پروگرام کو مشترکہ کوششوں سے کامیاب بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔

انہوں نے سٹاف ممبران سے کہا کہ وہ زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر ان کی حفاظت بھی کریں تاکہ وہ بہتر نداز میں پروان چڑھیں۔میڈیکل سوشل آفیسر نے درختوں کی اہمیت کو اجاگر کیا اور کہا کہ ماحول کو تروتازہ اور خوشگوار رکھنے کے لئے شجرکاری ناگزیر ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں