طب کے شعبہ میں جدید سہولیات کی دستیابی بے حد ضروری ہے ، چوہدری لطیف نذر

منگل 20 اگست 2019 19:47

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) پنجاب سوشل سیکورٹی کے میٹرنل نیوبورن اینڈچائلڈ ہیلتھ (ایم این سی ایچ) ہسپتال میں آئی سی یو وارڈ کا افتتاح کیاگیا۔ایم پی اے لطیف نذر اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جبکہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمدیونس،انچارج شعبہ گائنی ڈاکٹر راحت رشید،ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر عبدالرحمن،ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر روبینہ حسین،ڈپٹی ڈائریکٹر(ایف اینڈ ای) و دیگر ڈاکٹرز بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ایم پی اے لطیف نذر نے آئی سی یو وارڈ کے اضافہ کو خوش آئندقرار دیتے ہوئے کہا کہ طب کے شعبہ میں جدید سہولیات کی دستیابی بے حد ضروری ہے اور انتہائی نگہداشت وارڈ کے قیام سے ایمرجنسی مریضوں کو علاج معالجہ کی بہتر سہولیات حاصل ہوں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق حکومت پنجاب شعبہ صحت کی ترقی واستحکام پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اس سلسلے میں موجودہ ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن اہم پیشرفت ہے ۔

انہوں نے ایم این سی ایچ ہسپتال میں زچہ بچہ کے علاج معالجہ کے لئے سٹیٹ آف دی آرٹ طبی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹرزودیگر سٹاف کی محنت وکارکردگی کو سراہا۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمدیونس نے ہسپتال کی کارکردگی،اپ گریڈیشن اورمستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں