حکومت کی جانب سے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع خوش آئند اقدام ہے ، سید ضیاء علمدار

منگل 20 اگست 2019 19:47

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) جنرل قمر جاوید باجوہ کی بطور آرمی چیف تین سالہ توسیع موجودہ پاکستان اور بھارت کے کشیدہ تعلقات کے تناظر میں ضروری تھی ان خیالات کا اظہار صدر فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری نے کیا۔سید ضیاء علمدار حسین نے وزیر اعظم پاکستان کے فیصلہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ جنہوں نے 2016ء میں آرمی چیف کی حیثیت سے پاکستان آرمی کی کمان سنبھالی ۔

اس مدت میں انہوں نے کامیابی سے آپریشن ردالفساد کو مکمل کیا اور ان کی کمان میں انہوں نے شمال مغربی پاکستان میں دہشت گردوں اور انتہا پسندتنظیموں کا قلع قمع کیا اور ان کی سرکوبی کی۔ مزید برآں جنرل قمر جاوید باجوہ کا کردار افغانستان میں طالبان اور امریکہ کے مابین کامیاب مذکرات قابل ستائش ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے پاکستان آرمی کا بھارت کو اس سال فروری میں منہ توڑ جواب دینے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آرمی نے نہ صرف جوابی کارروائی کرتے ہوئے نہ صرف ان کے دوجنگی جہاز مار گرائے بلکہ بروقت کارروائی سے بھارتی فوج کو خاصا جانی نقصان اٹھانا پڑا۔

صدر ایوان نے جنرل باجوہ کے بطور کور کمانڈر کی حیثیت سے ان کے 2013سے 2015کے دوران ان کی قائدانہ صلاحیتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آرمی نے اس دوران لائن آف کنٹرول اور اس سے ملحقہ علاقہ میں خصوصی طور پر بھارت کی کارروائیوں پر نہ صرف نظر رکھی بلکہ پاکستانی سرحدوں کو محفوظ بنایا۔ موجودہ بھاری تعداد میں بھارتی فوج کی مقبوضہ کشمیر میں تعیناتی پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنرل قمر باجوہ کے معاہدے میں توسیع ایک دانشمندانہ فیصلہ ہے۔ جنرل باجوہ Affairs Strategic War میں خصوصی مہارت رکھتے ہیں اس تناظر میں ان کی کمان میں پاکستانی مسلح افواج انڈیا کی شروع کر دہ کولڈ سٹارٹ وار کا منہ توڑ جواب دے گی۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں