آر پی او فیصل آباد غلام محمود ڈوگر کا چنیوٹ کا دورہ ، نمبرداران کے کردار کو فعال بنانے کیلئے ویلج آئی ایپ متعارف

منگل 20 اگست 2019 21:45

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) :آر پی او فیصل آبادغلام محمود ڈوگرنے امروز ضلع چنیوٹ کا دورہ کیا۔ضلع ہذا میں نمبرداری نظام کو فعال اور موثر بنانے کے حوالے سے سٹی مارکی چنیوٹ میں ضلع بھر کے نمبرداران سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ میں ڈی پی او چنیوٹ سید حسنین حیدراور ڈی سی چنیوٹ طارق خان نیازی بھی موجود تھے۔

دوران میٹنگ نمبرداران نے درپیش مسائل کا ذکر کیا ۔آرپی او فیصل آباد نے نمبرداران کے کردار کو فعال اور موثر بنانے کے حوالے سے ویلج آئی ایپ متعارف کروائی۔انہوں نے کہا کہ اس ایپ کے استعمال سے نمبرداران متعلقہ ایس ایچ او اور ایس ڈی پی او سے رابطہ میں رہیں گے جس سے جرائم کے خاتمہ اور مقامی سطح پر مسائل کو حل کرنے اور امن و امان کے قیام میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں انہوں نے گرین پیلس مارکی میں محرم الحرام کے دوران امن وامان کوبرقرار رکھنے کے حوالے سے میٹنگ میں شرکت کی ۔میٹنگ میں ممبر قومی اسمبلی غلام محمد لالی ، ڈی پی او چنیوٹ سید حسنین حیدر،ڈی سی چنیوٹ طارق خان نیازی، ممبران امن کمیٹی ،صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چنیوٹ سید جعفر حسین جعفری و دیگر ممبران ،صدر پریس کلب محمد شاہدو میڈ یا نمائندگان اورصدر انجمن تاجران جمیل فخری وممبران بھی موجود تھے۔

آر پی او فیصل آبادغلام محمود ڈوگرنے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپکا کردار امن و امان کے قیام میں کلیدی حیثیت کا حامل ہوتا ہے۔محرم ا لحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے اورنقص امن سے بچنے کیلئے ہمیں مذہبی ہم آہنگی اور معاشرتی یگانگت کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ ذمہ داران کی اجتماعی مثبت اور تعمیری کوششوں سے ہی معاشرتی امن و سکون کا قیام ممکن ہو سکتا ہے۔اس موقع پر تمام شرکاء نے آرپی او فیصل آباد کو اپنے بھر پور تعاون اور سپورٹ کی یقین دہانی کروائی۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں