پاکستان کے 22 کروڑ عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں،بین المسالک رواداری کونسل پاکستان

منگل 20 اگست 2019 21:45

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) :پاکستان جن مسائل میں گھرا ہوا ہے پاکستانیوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی جدوجہد کے ذریعے ملکی مسائل کو حل کیا جائے، اس سلسلہ میں بین المسالک رواداری کونسل شب و روز کوشاں ہے۔ کشمیر کا مسئلہ ہو یا فرقہ واریت کا مسئلہ، محرم الحرام کا مسئلہ و دیگر داخلی و خارجی معاملات ہوں بین المسالک رواداری کونسل پاکستان اپنا بھر پور کردار ادا کر رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار پیر قاضی محمد فیض رسول حیدر ی رضوی چیئرمین بین المسالک رواداری کونسل پاکستان نے جامعہ الیاسیہ میں تحریک اہلسنت پاکستان کے صدر مفتی ڈاکٹر محمد یونس رضوی کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مولانا یوسف انور، حافظ امجد، ڈاکٹر ممتاز احسین، ڈاکٹر گلزار حسین جعفری، ڈاکٹر عبدالحفیظ، ڈاکٹر یونس، ڈاکٹر افتخار نقوی، چودھری تیمور علی، چودھری عمران یوسف، قدیر رضوی، حافظ عثمان چشتی، محمد صابر ودیگران نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کشمیر پر ہندوستانی تسلط اور مظلوم کشمیریوں پر ظلم و بربریت اور دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اقوام متحد ہ کو اپنا بھر پور کردار ادا کرتے ہوئے آرٹیکل 370کو بحال کرکے کشمیری عوام کو ریلیف فراہم کرے گی۔ ہم حکومت پاکستان کے اقدامات کو سراہتے ہیں کہ جنہوں نے اخلاقی و سفارتی سطح پر اپنی ذمہ داری احسن طریقہ سے نبھائی۔ افواج پاکستان کا کردار بھی قابل تحسین ہے۔ آج ہم اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ کشمیریوں کے ساتھ 22کروڑ عوام کھڑی ہے۔ انہوں نے آخر پر کہا کہ ماہ محرم الحرام میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے سکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر تعاون کریں ۔ اختتام پر کشمیریوں کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں