کمپنی کے مقرر کردہ اہداف ہر صورت پورے کئے جائیں، کوئی رعایت نہیں کی جائے گی،چیف ایگزیکٹو فیسکو

بجلی چوری جیسے مکروہ جرم کے خلاف کوئی سستی برداشت نہیں کی جائے گی اور نائیٹ ریڈ کا سلسلہ تیز کیا جائے گا ،شفیق الحسن کا اجلاس سے خطاب

منگل 20 اگست 2019 22:36

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2019ء) چیف ایگزیکٹو فیسکوشفیق الحسن نے کہا ہے کہ کمپنی کے مقرر کردہ اہداف ہر صورت پورے کئے جائیںاس سلسلے میں کوئی رعایت نہیں کی جائے گی بجلی چوری جیسے مکروہ جرم کے خلاف کوئی سستی برداشت نہیں کی جائے گی اور نائیٹ ریڈ کا سلسلہ تیز کیا جائے گا وہ فیسکو ہیڈکوارٹرز میں فرسٹ سرکل کے جائزہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

انھوں نے مزید کہا کہ کمپنی میں کارپوریٹ کلچر کے فروغ کیلئے اقدامات کئے جار ہے ہیں۔ انھوں نے زیادہ ٹرپنگ والے فیڈرز کی پٹرولنگ کر کے بک تیار کرنے اور 15ستمبر کے بعد موسم بہتر ہونے پر اس پر کام کرنے کے احکامات بھی دیئے تاکہ صارفین اور ملازمین دونوں کو ریلیف ملے ۔ انھوں نے صارفین کی سیفٹی میں رکاوٹ بننے والی جگہوں کو کلئیر کرنے کے اقدامات کو تیز کرنے پربھی زور دیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے فیلڈ سٹاف کو خود احتسابی کے جذبے کے تحت کام کرنے اور صارفین کو بہتر سروس کی فراہمی پر زور دیا ۔ انھوں نے ایمرجنسی میں ایکئسین حضرات کو پرمٹ جاری کرنے کے اختیارات بھی تفویض کئے تاکہ صارفین کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی جاری رہے۔ چیف ایگزیکٹو نے تکنیکی بنیادوں پر سسٹم کو بہتر بنانے کی ضرورت اور ٹھوس اقدامات پر بھی زور دیا قبل ازیں سپرنٹنڈنگ انجنئیر فرسٹ الیاس گھمن نے سرکل کی کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کیا اور کہا کہ بجلی چوری کے ناسور کیلئے اقدامات جاری ہیں اس سلسلے میں کومبنگ آپریشن اور نائیٹ ریڈ کا سلسلہ جاری ہے ۔

بجلی چوری کے خلاف زیرہ ٹالرینس کے تحت کارروائیاں کو رہی ہیں۔ صارفین کو سہولیات اور بجلی کی بلاتعطل فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے جبکہ سیفٹی کو بھی ملحوظ خاطر رکھا جا رہا ہے۔ اجلاس میں چیف انجنئیر آپریشن عمر لودھی، چیف کمرشل آفیسر نذیر سومرو،، ڈائریکٹر کمرشل رانا محمد رفیق، ایکسئین جھمرہ ڈویژن سجاد حیدراعوان، ایکسئین جڑانوالہ ڈویژن محمد رفیق،ایکسئین عبداللہ پور رانا افضل ، ایکسئین سول لائن فیصل شفیع رانا، ٹیکنیکل آفیسر فرسٹ سرکل ساجد خلجی،سٹاف آفیسر عابد رشید اور ایڈیشنل ڈائریکٹر پی آر طاہر شیخ کے علاوہ ایس ڈی او حضرات نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں