تیز رفتار بس بے قابو ہو کر الٹنے سے 5مسافر زخمی

جمعرات 22 اگست 2019 13:49

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2019ء) فیصل آباد کے نواحی علاقہ سمندری تاندلیانوالہ روڈ پر چک نمبر 442وڑائچاں والا کے قریب تیز رفتار مسافر بس بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجہ میں 5مسافر 40سالہ منظوراں بی بی زوجہ محمد یوسف ، 22سالہ علی حسن ولد جہانگیر ، 25سالہ علی وقاص ولد رفیق ، 28سالہ محمد عباس ولد منظور حسین اور 18سالہ سلطان ولد ظفر اقبال زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس حکام اور ریسکیو 1122کی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں جہاں سے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سمندری منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں