فیکٹر ی ایر یا پو لیس نے کمر شل مارکیٹ ایر یا سے جعلساز ماں اور بیٹی کو گرفتار کر کے جیل بھجوادیا

جمعرات 22 اگست 2019 20:51

فیصل آبا د (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2019ء) فیکٹر ی ایر یا پو لیس نے کمر شل مارکیٹ ایر یا سے جعلساز ماں اور بیٹی کو گرفتار کر کے جیل بھجوادیا ۔پو لیس رپورٹ کے مطابق اللہ رکھی نے اپنی بیٹیوں کے ساتھ مل کر جعلساززی کا ایک گر وہ بن رکھا ہے جو مکانات کر ایہ پر لے کر مالکان کو بلیک میل کرکے ان سے رقوم ہتھیاتی ہیں ۔

(جاری ہے)

جبکہ خود اور اس کی بیٹیاں لو گو ں کے گھر وں میں کام کرنے کے دوران مالکان پر زیادتی یا چھڑ چھا ڑ کا جھوٹا الزام لگا کران سے بھاری اقوم کا مطالبہ کر دیتی ہیں جبکہ مالکان اپنی عزت بچانے کے لیے پیسے دے کران کا منہ بند کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں اسی طرح گروہ کی سر غنہ اللہ رکھی نے کمر شل مارکیٹ میں مظفر اقبال کے مکان کا بالائی پورشن کر ایہ پر لیا اور قبضہ جماتے ہوئے 9ماہ تک کرایہ بھی ادا نہ کیا اور نہ ہی بجلی کا بل جمع کروایا جب ان سے مکان خالی کرنے کو کہا تو اللہ رکھی اس کی بیٹی شگفتہ بی بی والد قیصر احمد اور 3خواتین بی بی سمیت 6افراد نے محلہ میں آکر گالی گلوچ شروع کردیا اور ڈنڈوں کے وار کرکے آسیہ بی بی کو زخمی کردیا اور مالک مظفر اقبال کو دھول دھپہ کر تے ہوئے اس کی جیب سے 35ہزار روپے بھی نکال لیے فیکٹری ایریا پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور ایس ایچ او فیکٹری ایریا بلال منصور چیمہ نی22دن کے بعد گروہ کی سر غنہ اللہ رکھی اور اس کی بیٹی شگفتہ بی بی کو گر فتار کر کے چالان کرنے کے بعد جیل بھیج دیا ہے جعلساز گروہ کے ہاتھوں لٹنے والے شہریوں نے ایس ایچ او بلال منصور چیمہ کے اس اقدا م پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں