پاکستان سٹیزن پورٹل کے بارے میں بھرپورعوامی آگاہی مہم شروع کی جائے گی ، ڈویژنل کمشنر

جمعہ 23 اگست 2019 18:18

پاکستان سٹیزن پورٹل کے بارے میں بھرپورعوامی آگاہی مہم شروع کی جائے گی ، ڈویژنل کمشنر
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2019ء) ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی نے چاروں اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے پاکستان سٹیزن پورٹل کے بارے میں بھرپورعوامی آگاہی مہم شروع کی جائے اس ضمن میں پبلک مقامات پر پاکستان سٹیزن پورٹل کی موبائل ایپلیکیشن ڈائون لوڈ کرنے سے متعلق بینرزآویزاں کئے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ آگاہی پروگرامز میں مخیر وکاروباری حضرات،سماجی رابطہ کاروں اور دیگر افراد کو شریک کیا جائے تاکہ شہریوں میں پورٹل سے متعلق آگاہی اور معلومات پہنچ سکے۔انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس سسٹم سے آشنا ہونا چاہیے جس کے لئے ان کی آگاہی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈویژن بھر میں پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی مختلف محکموں سے متعلقہ لوگوں کی شکایات تیز رفتاری سے نمٹائی جا رہی ہیں اس ضمن میں محکموں کی کارکردگی کی مانیٹرنگ بھی جاری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے شہریو ں سے کہا کہ وہ پاکستان سٹیزن پورٹل پر محکموں کی طرف سے شکایات کے حل میں تاخیر کے بارے میں آگاہ کریں کیونکہ متعلقہ محکمے عوامی شکایت کے ازالہ کے پابند ہیں۔انہوں نے کہاکہ عوامی مقامات پرآویزاں کئے جانے والے بینرز کا تصویری ثبوت فراہم کیا جائے تاکہ حکومت پنجاب کو اس ضمن میں کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا جا سکے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں