کھانے پینے کی اشیاء مہنگے داموں فروخت کرنے کی پاداش میں10 ناجائز منافع خوروں کو ساڑھی24 ہزار روپے کے جرمانے

جمعہ 23 اگست 2019 18:18

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2019ء) :ڈپٹی کمشنر سردار سیف الله ڈوگر کی ہدایت پر ایڈمن آفیسر/سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ریاض حسین انجم نے کھانے پینے کی اشیاء مہنگے داموں فروخت کرنے کی پاداش میں10 ناجائز منافع خوروں کو ساڑھی24 ہزار روپے کے جرمانے کئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مصطفی آباد،ملت چوک، آئیڈیل روڑ،نشاط آباد،تاج کالونی ،اسلام نگر اور دیگر علاقوں میں دودھ ،سبزی،روٹی اور دیگر اشیاء کی اوورچارجنگ پر دکانداروں کو موقع پر ہی مختلف مالیت کے جرمانے کئے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں