فیصل آباد:وزارت توانائی پاور ڈویژن کی خصوصی ہدایت

چیف ایگزیکٹو فیسکوشفیق الحسن نے صارفین بجلی کی شکایات کے فوری ازالے کے لیے ریجن کے چاروں سرکلز کے سپرنٹنڈنگ انجنئیرز کو کھلی کچہریاں لگانے کے احکامات

جمعہ 23 اگست 2019 22:15

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2019ء) وزارت توانائی پاور ڈویژن کی خصوصی ہدایت پرچیف ایگزیکٹو فیسکوشفیق الحسن نے صارفین بجلی کی شکایات کے فوری ازالے کے لیے فیسکوریجن کے چاروں سرکلز کے سپرنٹنڈنگ انجنئیرز کو کھلی کچہریاں لگانے کے احکامات دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

جس کے مطابق آج دن گیارہ بجے ایس ای فرسٹ سرکل فیسکوکھڑریانوالہ سب ڈویژن ،ایس ای سیکنڈ سرکل مرید والا سب ڈویژن ،ایس ای سرگودھاسرکل بھابڑہ سب ڈویژن نزد 66کے وی بھابڑہ گرڈسٹیشن سرگودھا جبکہ ایس ای جھنگ سرکل دن دس بجے ایکسئین بھکر کے دفتر میں کھلی کچہری لگائیں گے تاکہ صارفین بجلی کی شکایات کا فوری حل ممکن بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں