ہندوستان کے جنگی جنون سے ڈیڑھ کروڑ کشمیریوں کی زندگیا ںخطرے میں ہیں،فرخ حبیب

عمران خان کا سفاک مودی کو عالمی سطح پر ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ وقت کا اہم تقاضا ہے،وفاقی پارلیمانی سیکرٹری

جمعہ 23 اگست 2019 22:28

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2019ء) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ریلویز میاں فرخ حبیب نے کہاہے کہ ہندوستان کے جنگی جنون اور جارحانہ سوچ سے ڈیڑھ کروڑ کشمیریوں کی زندگیا خطرے میں ہیں ‘ وزیر اعظم عمران خان کا سفاک مودی کو عالمی سطح پر ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ وقت کا اہم تقاضا ہے ۔ وزیر اعظم اس وقت مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر بھر پور طریقہ سے اٹھا رہے ہیں ۔

عالمی قوانین کو رند کر بھارت جس طرح کشمیریوں پر ظلم و ستم ڈھارہا ہے وہ ناقابل معافی ہیں۔یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کو جنگی حالات کا سامنا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ کشمیری بھارتی ظلم و ستم اور طاقت سے دبنے والے نہیں ہیں ۔ ہمارا مقابلہ ایک مکار دشمن سے ہم قو م پوری حکومت اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ بھارت کو مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے کی دعوت دی مگر بدقسمتی سے بھارت اس کو ہماری کمزور سمجھتا ہے لیکن حکومت اور افواج پاکستان اب طے کر چکی ہے کہ بھارت کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ کشمیری میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے لئے بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کے ایجنڈے پر کام کررہا ہے ۔ اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں نے آنکھیں نہ کھولیں تو آنے والی تباہی کے یہ بھی ذمہ داری ہونگے

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں