ماحول کو تروتازہ اور خوشگوار رکھنے کے لئے درختوں کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا، ملک عمر فاروق

ہفتہ 24 اگست 2019 22:03

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2019ء) :وزیر اعظم عمران خان کے ٹن بلین ٹری سونامی پروگرام کے تحت معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب برائے سپورٹس ویوتھ آفیئرز ملک عمر فاروق نے ڈجکوٹ میں میونسپل کمیٹی،بنیادی مرکز صحت اور گرلز ڈگری کالج میں پودے لگائے۔ ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر محمد عالم، میونسپل کمیٹی کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

معاون خصوصی میونسپل کمیٹی آفس،بنیادی مرکز صحت چک نمبر 258 رب اور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ڈجکوٹ گئے اور پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت پودا لگایا۔ انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ماحول کو تروتازہ اور خوشگوار رکھنے کے لئے درختوں کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا اسی مقصد کے پیش نظر وزیر اعظم نے دس ارب پودے لگانے کی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا جس پر بھرپور انداز میں عملدرآمدجاری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کوموسم کی سختیوں سے محفوظ رکھنے اور ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لئے زیادہ تعداد میں درخت ناگزیر ہیں لہذا پودے ملی جذبے سے لگائے جائیں تاکہ شجرکاری میں بہتر نتائج حاصل کر سکیں۔انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ شجرکاری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور پروگرام کو کامیاب بنائیں جبکہ تعلیمی اداروں، ہیلتھ مراکز پر بھی زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں۔معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب نے بنیادی مرکز صحت کا بھی دورہ کیا اور طبی سہولیات کی فراہمی کاجائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ شعبہ صحت حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے لہذا مریضوں کے معیاری وجدید علاج معالجہ کو یقینی بنایاجائے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں