فیصل آباد،سیاسی اور دینی شخصیات کا محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات پر پولیس اور دیگر حکام کوخراج تحسین

بدھ 11 ستمبر 2019 16:05

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) عشرہ محرم الحرام کے دوران فیصل آباد پولیس کی جانب سے کئے گئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کے باعث یوم عاشور کے اختتام تک کوئی نا خوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا اور عشرہ محرم الحرام انتہائی امن و سکون سے اختتام پذیر ہونے کے باعث شہر بھر کی سیاسی ، سماجی ، دینی ، مذہبی ، تاجر اور دیگر عوامی تنظیموں و شخصیات کی جانب سے آر پی او غلام محمود ڈوگر ، سی پی او اظہر اکر م ، ایس ایس پی آپریشن علی رضا و دیگر حکام کو شاندار کارکردگی پر بہترین انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا ہے ۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ یکم محرم الحرام سے لیکر یوم عاشور کے اختتام تک روزانہ سینکڑوں جلوسوں اور درجنوں مجالس کی سکیورٹی کیلئے ہزاروں اہلکار تعینات کئے گئے تھے جس کا مقصدہر لحاظ سے امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنا تھا ۔

(جاری ہے)

سٹی پولیس فیصل آباد کے ترجمان انسپکٹر عامر وحید نے بتایا کہ عشرہ محرم الحرام کے دوران چاند رات کو 36مجالس اور 06جلو س منعقد ہوئے جن کی سکیورٹی کیلئے 05ایس پیز،13ڈی ایس پیز،07انسپکٹرز،10سب انسپکٹر،156اے ایس آئی اور1300سے زائد جوان تعینات کئے گئے ۔

انہوںنے بتایا کہ یکم محرم الحرام کی 173مجالس اور06جلوسوں کے لئی05ایس پی13ڈی ایس پیز،05انسپکٹر،73سب انسپکٹر،258اے ایس آئی اور1700سے زائد جوان تعینات کئے گئے ۔انہوںنے بتایا کہ 02 محرم الحرام کی 183مجالس اور 04جلوسوں کے لئی05ایس پیز،13ڈی ایس پیز،09انسپکٹر،79سب انسپکٹر،287اے ایس آئی اور1300سے زائد جوانوں کے ساتھ400ولنٹیئر بھی تعینات کئے گئے ۔

انہوںنے بتایا کہ 03 محرم الحرام کی 182مجالس اور 04جلوسوں کے لئی05ایس پیز،13ڈی ایس پیز،11انسپکٹر،97سب انسپکٹر،268اے ایس آئی اور1800سے زائد جوانوں کے ساتھ600ولنٹیئر بھی تعینات کئے گئے ۔انہوںنے بتایا کہ 04 محرم الحرام کی 186مجالس اور09جلوسوں کے لئی05ایس پیز،13ڈی ایس پیز، 11انسپکٹر،95سب انسپکٹر،276اے ایس آئی اور1700سے زائدجوان تعینات کئے گئے ۔انہوںنے بتایا کہ 05 محرم الحرام کی 176مجالس اور 31جلوسوں کیلئے 05ایس پیز،13ڈی ایس پیز،13انسپکٹر،124سب انسپکٹر،301اے ایس آئی،2000سے زائد جوانوں کے ساتھ 490سے زائد ولنٹیئربھی تعینات کئے گئے ۔

انہوںنے بتایا کہ 06 محرم الحرام کی161مجالس اور 49جلوسوں کے لئی05ایس پیز،13ڈی ایس پیز،13 انسپکٹر،107سب انسپکٹر،221اے ایس آئی،1700سے زائد جوانوں کے ساتھ ساتھ499ولینٹئیر،10ایلیٹ فورس 10 قومی رضا کار فورس کی ٹیمیں تعینات کی گئیں ۔انہوںنے بتایا کہ 07 محرم الحرام کی 130مجالس اور 94جلوسوں کے لئی05ایس پیز،13ڈی ایس پیز،26انسپکٹر،152سب انسپکٹر،365اے ایس آئی،2700سے زائد جوانوں کے ساتھ،15ایلیٹ فورس اور15 قومی رضا کار فورس ٹیمیں تعینات کی گئیں ۔

انہوںنے بتایا کہ 08 محرم الحرام کی 164مجالس اور 64جلوسوں کے لئے سیکیورٹی پلان تیار05ایس پیز،13ڈی ایس پیز،17انسپکٹر،119سب انسپکٹر،329اے ایس آئی،2100سے زائد جوانوں کے ساتھ،10ایلیٹ فورس اور15 رضا کار فورس کی ٹیمیں تعینات کی گئیں ۔09 محرم الحرام کی 137مجالس اور 94جلوسوں کیلئے 05ایس پیز،13ڈی ایس پیز،19انسپکٹر،184سب انسپکٹر،373اے ایس آئی،2700سے زائد جوانوں کے ساتھ 15ایلیٹ فورس اور پولیس قومی رضا کار فورس کی15 ٹیمیں تعینات کی گئی تھیں۔

انہوںنے بتایا کہ 10محرم الحرام کے مرکزی و دیگر153 جلوسوںاور26مجالس کیلئے ضلع فیصل آباد ڈویژن کے تمام افسران سمیت ،پولیس،ایلیٹ فورس،پولیس ٹریننگ سنٹر،3000 سے زائداہلکار،1500 سے زائد قومی رضا کار او ر ولنٹیر تعینات کئے گئے تھے۔انہوںنے بتایا کہ بیک اپ کیلئے پولیس لائنز میں 600سے زائد جوان تیار تھے تاکہ کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے نبٹا جاسکے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں