ریسکیو 1122 فیصل آباد نے یوم عاشور کے موقع پرضلع بھر میں 2197 عزاداران کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی

بدھ ستمبر 22:43

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) :ریسکیو 1122 فیصل آباد نے یوم عاشور کے موقع پرضلع بھر کے 90 مختلف مقامات پر 2197 عزاداران کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا۔ یوم عاشور کے موقع پر کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نپٹنے کیلئے ضلع بھر میں مختلف مقامات پر 730 ریسکیو اہلکاروں نے ڈیوٹی سر انجام دی اور 43 ریسکیو پوسٹیں قائم کی گئیں۔

(جاری ہے)

گاڑیوں میں 36 ایمبولینسز، 16 فائر وہیکل اور 100 موٹر بائیک ایمبولینسز شامل تھیں ۔9 اور 10 محرم الحرام میں ریسکیو1122 کی ٹیموں نے ضلع بھر کے 90 مختلف مقامات پر 2197 عزاداران کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا۔ جن میں 2195 مرد اور 2 خواتین شامل۔ 2113افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور 84 افراد کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments