جعلی اکاؤنٹس کیس میں نامزد ملزم خورشید انور جمالی نے پلی بارگین سے انکار کر دیا،عدالت نے ملزم کو 20ستمبر تک کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

بدھ 11 ستمبر 2019 22:43

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) جعلی اکاؤنٹس کیس میں نامزد ملزم خورشید انور جمالی نے پلی بارگین سے انکار کر دیا،عدالت نے ملزم کو 20ستمبر تک کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے جعلی بینک اکاونٹس کیس کی سماعت کی دوران سماعت نیب نے جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزم خورشید انور جمالی کو عدالت میں پیش کیا تو ملزم خورشید انور جمالی نے پلی بارگین کی درخواست واپس لیتے ہوئے عدالت سے استدعا کی کہ پلی بارگین کی رقم زائد ہونے پر ادا نہیں کر سکتا جبکہ نیب پراسیکیوٹر نے موقف اپنایاکہ ملزم پلی بارگین میں 5 کروڑ 70 لاکھ تک کی رقم دینے پر رضامند تھا لیکن10 کروڑ سے زائد کی رقم بننے پر ملزم نے پلی بارگین سے انکار کر دیاجس پر عدالت نے ملزم کو 20 ستمبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں