فیصل آباد ،چائلڈ پروٹیکشن بیورونے 12ماہ میں788بے گھر بچوں کو آوارہ گھومنے سے بچایا

بدھ ستمبر 22:55

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2019ء) چائلڈ پروٹیکشن بیورونے گزشتہ 12ماہ میں788بے گھر بچوں کو آوارہ گھومنے سے بچایا، یہ بچے منشیات، زیادتی، جبری مشقت اور جرائم پیشہ گروہوں کے تشدد کا شکارتھے۔

(جاری ہے)

ریسکیو کیے گئے بچوں کو بحالی اور علاج کی سہولت فراہم کی جاتی ہے اور ان کے ورثا کو تلاش کیاجاتا ہے، کچھ اپنے گھر والوں کے پاس واپس پہنچ چکے ہیں، متاثرہ بچوں کی بڑی تعداد بھکاریوں کے چنگل میں پھنسی ہوئی تھی اور ان سے بھیک منگوائی جاتی تھی ، کچھ ہوٹلوں، ریسٹورنٹس اور ورکشاپس میں جبری مشقت کا شکارتھے۔

چائلڈ پروٹیکشن آفیسر روبینہ اقبال کے مطابق ہم لوگوں کی جانب سے اطلاعات پر انحصار کرتے ہیں اس کے علاوہ ہماری ٹیمیں مخصوص علاقوں کا دورہ کرتی ہیں جہاں جبری مشقت یابھکاریوں کی جانب سے یرغمال بچوں کی موجودگی کی اطلاع ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments