فیصل آباد ،ضلعی انتظامیہ کے مہنگے داموں روٹی فروخت کرنے کی پاداش میںچارہوٹل مالکان کو مجموعی طور 20 ہزا رجرمانے

پیر 16 ستمبر 2019 23:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2019ء) ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ناجائز منافع خوروں کے خلاف جاری مہم کے سلسلے میں ایڈمن آفیسر/پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ریاض حسین انجم نے مہنگے داموں روٹی فروخت کرنے کی پاداش میںچارہوٹل مالکان کو مجموعی طور 20 ہزارروپے کے -جرمانے کئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کی جانچ پڑتال کرتے ہوئے پرتاب نگر جھنگ روڈ کے ہوٹل مالکان اصغر علی ‘ شاہد حسین ‘ محمد لطیف اور محمد شاہد کو مہنگے داموں روٹی فروخت کرنے پر فی کس پانچ پانچ ہزار روپے جرمانے عائد کئے ہیں ۔

انہوں نے دیگر ہوٹل مالکان کو بھی خبردار کیا ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ کے مقرر کردہ نرخوں پر روٹی فروخت کریں ورنہ ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ روٹی کے وزن ‘ معیار اور نرخوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں