ٖفیصل آباد ،انٹرڈویژنل وومن باسکٹ بال چیمپئن شپ 9سے 13،اکتوبر تک سرگودھا میں کھیلی جائے گی

پیر 16 ستمبر 2019 23:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2019ء)انٹرڈویژنل وومن باسکٹ بال چیمپئن شپ 9سے 13،اکتوبر تک سرگودھا میں کھیلی جائے گی اس ضمن میں ڈویژنل سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام وومن باسکٹ بال ٹیم کے ٹرائل 17ستمبر کو شام 4بجے کریسنٹ سپورٹس کمپلیکس میں ہونگے۔

(جاری ہے)

ڈویژنل سپورٹس آفیسر طارق نذیر نے بتایا کہ 18ستمبر سے 7،اکتوبر تک ٹریننگ کیمپ جاری رہے گا جس کے بعد ٹیم انٹرڈویژنل وومن باسکٹ بال چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے سرگودھا جائے گی۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں