فیصل آباد، قصور کی طرح سمندری میں بھی بچوں کیساتھ بدفعلی کرنے اوران کی ویڈیوز بناکر بلیک میل کرے والے گرہ کا انکشاف

جمعرات 19 ستمبر 2019 23:05

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2019ء) قصور کی طرح سمندری میں بھی بچوں کیساتھ بدفعلی کرنے اوران کی ویڈیوز بناکر بلیک میل کرے والے گرہ کا انکشاف تفصیلات کے مطابق سمندری کے نواحی گائوں 222گ ب کوہالہ کے رہائشی افتخار احمد ولد ارشاد حسین تھانہ ترکھانی کودی جانے والی اپنی ایک تحریری درخواست میں بتایا کہ اس کے اس کا دس سالہ بھتیجا عمیر امتیاز ولد امتیاز احمد اچانک گم ہوگیا جس کی تلاش میں وہ رحمت علی اور عبدالرئوف کے ہمراہ تلاش شروع کردی اسی دوران اس نے اپنے بھتیجے عمیر کی چیخ وپکار محسن ولد نذر عباس کی بیٹھک کے اندر سے سنی دروازہ کھلواکر اندر گئے تو محسن اور احد وہاں موجودتھے ہمارے پوچھنے پرمیرے بھتیجے نے بتایا کہ ان دونوں نے میرے ساتھ بدفعلی کی ہے ہم نے ان کو پکڑنا چاہا لیکن محسن اور احد بھاگ نکلے بعد ازاں بھتیجے عمیر نے بتایا کہ انہوں نے اس کی بدفعلی کرتے ہوئے اپنے موبائل سے ویڈیو بنارکھی ہے اور مجھے کئی مرتبہ ویڈیو لوگوں کو دکھادینے کی دھمکی دیکر بلیک میل کرکے بد فعلی کرچکے ہیں اور مجھے کہتے تھے کہ اپنی والدہ کو بھی یہاں لیکر آئو ہم نے اس کے ساتھ بھی زیادتی کرنی ہے پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے تاہم معلوم ہوا ہے کہ یہ لوگ کئی نابالغ بچوں کیساتھ یہ گھنائونا کھیل کھیل چکے ہیںاور انکے پاس کئی بچوںکی ویڈیوز موجود ہیں اگر پولیس نے درست تفتیش کی تو بہت سے انکشافات متوقع ہیں ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں