فیصل آباد، نوجوان اور شادی شدہ خاتون نے گھریلو جھگڑوں پر خود کو تیز دھار آلہ سے زخمی کر لیا‘

ہفتہ 21 ستمبر 2019 21:02

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2019ء) نوجوان اور شادی شدہ خاتون نے گھریلو جھگڑوں پر خود کو تیز دھار آلہ سے زخمی کر لیا‘ تشویشناک حالت میں سول ہسپتال داخل‘ بنایا گیا ہے کہ فتح آباد کے رہائشی 30 سالہ سلیم ولد دوست محمد نے گھر میں معمولی جھگڑے پر تیز دھار آلہ سے خود کو زخمی کر لیا جسے خون میں لت پت ہونے پر سول ہسپتال منتقل کیا گیا‘ علاوہ ازیں طارق آباد کی رہائشی رابعہ زوجہ مختار نے گھریلو حالات سے تنگ آ کر خود کو تیز دھار آلہ سے لہولہان کر لیا‘ سول ہسپتال میں متاثرہ افراد کی طبی امداد جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں