فیصل آباد، جائیداد کے تنازع پر بھائی نے بھائی کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا

ہفتہ 21 ستمبر 2019 21:04

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2019ء) جائیداد کے تنازع پر بھائی نے بھائی کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا ،آن لائن کوبتایا گیا ہے کہ 73ر ب ہنڈل پورہ جڑانوالہ کے رہائشی افضل ولد ہارون رشید اور اسکے بھائی نور محمد کے درمیان رہائشی مکان کے حصہ پر جھگڑا چل رہا تھا گزشتہ روز اسی بات پر دونوں میں جھگڑا ہوا جس پر مشتعل ہو کر افضل نے نور محمد پر فائرنگ کردی اور گولیاں اس کے پیٹ میں لگیں جس سے نورمحمد شدید زخمی ہو گیا اور اسے الائیڈہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا اور دم توڑ گیا، ملزم موقع سے فرار ہوگیا، کھرڑیانوالہ پولیس نے والدہ بشریٰ زوجہ ہارون رشید کی درخواست پر ملزم افضل اور اسکی بیوی صباء کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ، ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں