گوجرانوالہ، حضرت بلال حبشی کا کردار تاریخ اسلام کا ایک سنہری باب ہے، محمد دائود رضوی

ہفتہ 21 ستمبر 2019 22:06

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) حضرت بلال حبشی کا کردار تاریخ اسلام کا ایک سنہری باب ہے جس سے استفادہ کرکے مسلمانوں کے ایمان میں حرارت پیدا ہوتی ہے ان خیالات کا ظہار امیر جماعت رضائے مصطفٰے پاکستان صاحبزادہ محمد دائود رضوی نے حضرت بلال حبشی ؓ کے یوم وصال کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت کیلئے جانثاری اور دین اسلام کے لئے مصائب برداشت کرنے اور قربانی دینے والے حضرت بلال کی استقامت اور طوفانوں کا رخ پھیر دینے والا استقلال ایک ضرب المثل کی حیثیت اختیار کرچکاہے۔

انہوں نے کہا کہ حضرت بلال جیسے مشاہیر واکابر کے کارناموں کا پڑھ اور سن کر ہی کشمیر کے مسلمان ظالموںکے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں‘ اللہ تعالی انہیں کامیابی وکامرانی سے ہمکنار فرمائے۔ صاحبزادہ محمد دائود رضوی نے کہا کہ موذن رسول ہونا حضرت بلال ؓکا بہت بڑا شرف ہے اور رسول کریم ﷺ نے بلال حبشی کو کعبے کی چھت پر کھڑے ہو کر اذان دینے کا فرما کر بلال کے مقام کو مزید بلند و بالا کردیا اور رنگ ونسل کے بتوںکو پاش پاش کردیا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں