ٴْفیصل آباد،شہر ی علاقوں کی کیمیکل ڈور اور پتنگ بازی کے کاروبار میں ایک بار پھر تیزی آگئی

اتوار 13 اکتوبر 2019 19:15

Eفیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2019ء) شہر ی علاقوں کی کیمیکل ڈور اور پتنگ بازی کے کاروبار میں ایک بار پھر تیزی آگئی،کیمیکل ڈور اور پتنگ بازی کا سامان تیار کرنے والے افراد کیساتھ پولیس ملازمین سازباز ہونے کا انکشاف، تھانہ غلام محمد آباد سمیت شہرے چارتھانوں کی لاکھوں روپے ماہانہ وصولی ، غلام محمد آباد کے بعد سب سے زیادہ 24کارخانے ، سی پی او اظہر اکرم نے تھانہ غلام محمد آباد کے ایس ایچ او کو تبدیلی کردیا آن لائن کے مطابق موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی شہر ی علاقوں میںپتنگ بازی کا سلسلہ ایک بار پھر عروج پہنچ گیا جمعہ اور اتوار مختلف علاقوں پتنگ بازون مکمل آزادی ملی گئی پولیس پتنگ بازی کنٹرول کرنے مکمل طور ناکام ہوگئی ہے جبکہ کیمیکل ڈور اور پتنگ بازی کے کاروبار میں ایک بار پھر تیزی آگئی ہوا جس کے باعث پتنگ بازی پر پولیس قابو پایا نہ جاسکا فیصل آباد کے چار تھانوں کی حدود میں50زائدغیر قانونی کارخانے قائم ہیں جہاں کیمیکل ڈور اور پتنگیں تیار کی جاتی ہیں ،سی پی او اظہر اکرم نے تھانہ غلام محمد آباد میں انسپکٹر مغفور احمد کو ایس ایچ او تعینات کردیا جنہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے جبکہ ان کے پیش رو انسپکٹر ایوب ساہی کو تھانہ جڑانوالہ سٹی ٹرانسفر کردیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس افسران کو موصول ہونیوالی ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے جس کے بعد پولیس افسران سر پکڑ کر بیٹھ گئے شہر کے مختلف علاقوں میں پتنگ بازی شام کے اوقات میں ایسے ہوتی ہے جیسے بسنت ہو تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ مدن پورہ ‘سیالوی کالونی اور گلشن علی ہاؤسنگ کالونی میں کیمیکل ڈور تیار کرنے والی28چھوٹے بڑے کار خانے ہیں جہاں سے ڈور تیار کرکے فیصل آباد شہر اور علاقہ غیر میں بھجوائی جاتی ہے ان کارخانوں کے مالکان سے غلام محمد آباد پولیس کے چند اہلکار مبینہ طور پر منتھلی لیتے ہیں غلام محمد آباد کے بعد سب سے زیادہ 24کارخانے تھانہ منصور آباد کے علاقہ ملک پور‘چھوٹامانانوالہ‘شمس آباد میں ہیں جہاں سے تھانہ منصور آباد‘سرگودھا روڈ اور سی آئی اے ملازمین ماہانہ اپنا حصہ وصول کرتے ہیں اور کچھ ملازمین نے تو بڑی بڑی مشین خود خرید کر کارخانہ مالکان کو دیکر حصہ داری قائم کی ہوئی ہے تھانہ صدر اور تھانہ گلبرگ کے علاقوں میں دو دو کارخانے ہیں جہاں کیمیکل ڈور تیار ہوکر جھنگ روڈ پر قائم چند ایک اڈوں کے ذریعے علاقہ غیر جاتی ہے فیصل آباد پولیس نے ملازمین اور ایس ایچ او کے علاوہ سکیورٹی اہلکاروں کو ان تمام کارخانوں کے بارے میں تمام معلومات ہے ان کارخانوں کیخلاف کریک ڈاؤن سے قبل ہی حصہ دار ملازمین ان کارخانہ مالکان کو اطلاع دے دیتے ہیں رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ ان کارخانوں کا مال الصبح کے وقت دوکاروں اور ایک ویگنارگاڑی کے ذریعے بھجوایا جاتا ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں