-فیصل آباد،شہر اور گردونواح میں ڈکیتی،چوری وراہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ عروج پر ، کی 80سے زائد وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان،

اتوار 13 اکتوبر 2019 19:15

۵فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2019ء) شہر اور گردونواح میں ڈکیتی،چوری وراہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ عروج پر ، کی 80سے زائد وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان، نہتے لوگوں سے سرراہ بھاری مالیت کی نقدی،درجنوں موبائل فونز وقیمتی سامان لوٹ لیاگیا ،چوروں نے بھی ات مچائے رکھی ، لاکھوں مالیت کی گاڑیاں،مویشی وگھریلو سامان بھی چرا لیاگیا، بڑھتی ہوئی وارداتوں پر بھی پولیس نے چپ سادھ لی ،شہری عدم تحفظ کا شکار،آن لائن کے مطابق تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ میں عرفان سے موٹرسائیکل سوار افراد نے اسلحہ کے زور پر 15ہزار کی نقدی چھین لی ،تھانہ مدینہ ٹائون کے علاقہ پرانی چونگی کے قریب راشد کی موٹرسائیکل نمبری ایل ای وائی 4098 نامعلوم چور لے گئے،غلام محمد آباد میں رحمان پان شاپ کے تالے توڑ کر چور قیمتی سامان لے اڑے، تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ نور پور سٹاپ پر نامعلوم چور اسلم کی سیل شاپ کے تالے توڑ کر بھاری مالیت کی مرغیاں لے گئے،غلام محمد آباد میں جٹاں والا چوک سے مسلح افراد نے غلام ربانی سے 75ہزار روپے لوٹ لئے لوٹ مار کی دیگر وارداتوں میں تھانہ ڈی ٹائپ کے علاقہ میں سمندری روڈ کوکا کولا فیکٹری کے قریب مدثر کے گھر میں گھسنے والے ڈاکوئوں نے لاکھوں مالیت کی نقدی،طلائی زیورات ودیگر قیمتی سامان لوٹ لیا۔

(جاری ہے)

دوسری ہائوس رابری کی واردات میں تھانہ سمن آباد کے علاقہ نثار کالونی گلی نمبر10میں طیب کے گھر سے 4لاکھ کی نقدی اور 5تولے زیورات چھین لئے گئے تھانہ گڑھ کے علاقہ میں ریاض سے 4لاکھ کی نقدی لوٹ لی گئی مدینہ ٹائون میں مکہ موبائل شاپ سے اسلحہ کے زور پر 12موبائل فونز ونقدی چھین لی گئی،بکر منڈی پل پر ذیشان،عاصم ٹائون میں خرم،205ر۔ب میں عمیر سے مسلح افراد نے موٹرسائیکلیں چھین لیں،ذوالفقار کالونی میں عمیر،106ر۔

ب سے اسلم ،زبیر کالونی میں احمد، چھوٹی ڈی گرائونڈ میں حمزہ، کریسنٹ سکول کے قریب امجد، ظفر کالونی نمبر2میں سفیان،النور گارڈن میں سمن،منصورآباد میں عابد،سمندری میں ظفر،76گ ب میں شکیل،اعوان پٹرولیم کے قریب فرقان، گھوکھوال میں احسن،سلطان کالونی میں عامر کو بھی مسلح افراد نے لوٹ لیا، صدر تالدلہ کے چک 612میں رئوف کی حویلی سے چور 3بھینسیں لے اڑے، بھٹہ ٹائون میں طالب،اوڈاں میں نور،شاداب کالونی میں احمد،پینسرہ کے قریب یونس،ستیانہ روڈ ٹول پلازہ کے قریب فضل عباس،بغدادی پارک میں احتشام،حق باہو چوک میں عاطف،سلمانیہ کالونی میں اشفاق، ساہیانوالہ میں اشفاق، ساہیانوالہ میں انیس الرحمن،کلیم شہید پارک کے قریب علیم،شہباز ٹائون کے قریب احمد کی موٹرسائیکلیں وقیمتی سامان نامعلوم چور لے گئے، بھائی والا میں علی زیدی،انصاری پارک میں کاشف،گٹ والا میں خرم،غازی چوک غلام محمد آباد میں غلام دستگیر، ریل بازار سے عبداللہ ،بندو خاں ہوٹل کے قریب ارشد ،اسلامیہ پارک میں ابرار،کوہستان اڈا سے زین کی موٹرسائیکلیں بھی چور لے کر فرار ہوگئے۔

اشرف پورہ میں تبسم کی موٹرسائیکل بھی چور لے اڑے،سرگودھا روڈ میں انور بیگ،سول ہسپتال میں حیدر علی،سول ہسپتال کے قریب یوسف،کریسنٹ ملز کے قریب امین، جناح کالونی میں عثمان ،سبزی منڈی میں بلال، 424گ ب میں خضر حیات، کنجوانی سٹی میں عبدالغفار،قصبہ گڑھ سے فاروق احمد، ذوالفقار کالونی میں عظیم شہزاد، 132گ ب میں نثار اقبال، تحصیل کچہری میں عامر، النجف جم کے قریب شاہد،240موڑ میں فاروق، 582گ ب میں عثمان سے نقدی وقیمتی سامان چھین لیاگیا۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں