ژ*فیصل آباد،زہریلی اشیاء کھانے سے لڑکا ہسپتال میں موت کی آغوش میں پہنچ گیا

اتوار 13 اکتوبر 2019 19:15

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2019ء)زہریلی اشیاء کھانے سے لڑکا ہسپتال میں موت کی آغوش میں پہنچ گیا، تفصیلات کے مطابق غلام محمد آباد کے رہائشی سترہ سالہ احسان ولد بشیر نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر زہریلی اشیاء نگل لیں جسے حالت غیر میں مبتلا ہونے پر الائیڈ ہسپتال داخل کرایا گیاجہاں زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گیا، ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں