محکمہ مال کے افسران کو مختلف مدات میں سرکاری بقایا جات کی ریکوری مہم مزیدتیز کر نے کی ہدایت

پیر 14 اکتوبر 2019 14:26

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) محکمہ مال کے افسران کو مختلف مدات میں سرکاری بقایا جات کی ریکوری مہم مزیدتیز کر نے کی ہدایت کردی گئی ہے اور ڈپٹی کمشنرکی جانب سے محکمہ مال کے افسران سے کہا گیا ہے کہ مختلف مدات میں سرکاری بقایا جات کی ریکوری مہم کو مزیدتیز کیا جائے اور کارکردگی رپورٹ سے روزانہ کی بنیاد پر انہیں آگاہی بھی فراہم کی جائے۔

ریونیو افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوںنے مختلف مدات میں سرکاری بقایا جات کی وصولی کا تفصیلی جائزہ لیااورریونیو افسران کو سخت تاکید کی کہ مقررہ اہداف کے حصول میں کوئی کسر باقی نہیں رہنی چاہیے۔انہوں نے لینڈ ریونیو ،واٹرریٹ، زرعی انکم ٹیکس،کیپیٹل ویلیو ٹیکس اور دیگر مدات میں واجبات کی وصولیوں کی رپورٹس سے آگاہ کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ زیرالتواء انکوائریز کو بھی تیز رفتاری سے نمٹایا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے زمینوں کے ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کے بقیہ کام میں تیزی لانے کی ہدایت کی اور کہا کہ سنٹرز پر درخواست گزاروں کو ہرممکن ریلیف فراہم کیا جائے۔انہوں نے واضح کیا کہ وہ ریونیو امور میں کارکردگی کاجائزہ لینے کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹرز کا بھی دورہ کریں گے اور اگر کسی جگہ ناقص کارکردگی سامنے آئی تو سخت محکمانہ کارروائی سے گریز نہیں کیا جائے گا۔اجلاس کے دوران ریونیو افسران نے مختلف مدات میں واجبات کی وصولیوں کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنرز،تحصیلدار،نائب تحصیلدار،لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سنٹرز کے انچارجز اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں